ترک سفیروں کی نویں کانفرس

کانفرس کے   بین الاقوامی   پہلووں  کو تقویت   دینے کی خاطر    امسال کی نشستوں میں غیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے

647482
ترک سفیروں کی نویں کانفرس

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا  ہے کہ جمہوریہ ترکی اور   ترک قوم کے خلاف تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد   پر عزم  طریقے سے  جاری  رہے گی۔

جناب  چاوش اولو نے   سفیروں کی نویں کانفرس  کی  افتتاحی تقریب سے  قبل  ترکی   کے مرکزی   دفاتر اور  بیرون ملک   نمائندہ دفاتر میں تعینات   ترک سفیروں کے ہمراہ   شہدا کے قبرستان  میں حاضری دی۔

بھاری تعداد میں سفارتکاروں، سرکاری ملازمین  سمیت ان کے  اہل خانہ  کے سرکاری فرائض کی ادائیگی کے وقت  دہشت گرد حملوں کا  نشانہ بننے کا کہنے والے  وزیر چاوش اولو نے    شہدا ء کے لیے دعائے مغفرت کی۔

امسال کی کانفرس کا مرکزی  خیال '2023 کی  جانب: قومی اقدار اور عالمی  اہداف' ہے۔

کانفرس کے   بین الاقوامی   پہلووں  کو تقویت   دینے کی خاطر    امسال کی نشستوں میں غیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

سن 2008 میں  پہلی بار منعقد ہونے والی اور اب روایتی  شکل  اختیار کرنے والی   مذکورہ کانفرس   ترکی کی خطے  کے اندر اور  باہر  امن و استحکام   کو مزید  پختگی دلانے  کا ہدف ہونے  والی کثیر الجہتی  خارجہ پالیسیوں پر تمام تر پہلووں سے غور کرنے اور مزید مؤثر   رابطہ قائم کرنے کے  لحاظ سے اہمیت کی  حامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں