ترکی میں نئے آئین کی تشکیل کے حوالے سے اہم پیش رفت

قومی اسمبلی  کا امیدوار کھڑے ہونے  کی عمر   کی  حد بندی کو 18 سال تک  کم کر دیا گیا ہے، جبکہ   مجموعی ممبران اسمبلی کی تعداد  کو   550 سے 600 تک بڑھایا جا رہا ہے

640898
ترکی میں نئے آئین کی تشکیل  کے حوالے سے اہم پیش رفت

 

نئے آئین کی تشکیل پر مبنی بِل  کو  ترک قومی اسمبلی    کے آئینی کمیشن   کی جانب سے    قبول کر لیا ہے۔

21  نکاتی      بل  کو کمیشن  نے  18 نکات تک  کم کر دیا ہے۔

بِل میں  توجہ طلب ترین    ترمیم صدر کے اختیارات سے متعلق ہے۔

اب کے بعد صدر  کا اپنی سیاسی جماعت سے تعلق  ختم نہیں  ہو گا۔

صدارتی انتخابات کو  قومی اسمبلی کے   عام  انتخابات کے ساتھ بیک وقت  منعقد کیا جائیگا۔

صدر   ضرورت پڑنے پر  آئینی ترمیم سے متعلق  قانون  کو   ریفرنڈم کے  لیے پیش کیا جاسکے گا، صدر  کو قومی سلامتی  پالیسیوں کا تعین کرنے کا  حق   حاصل ہو گا۔یہ  قومی اسمبلی کے نام پر ترک مسلح افواج   کی ہیڈ کمانڈر شپ کی نمائندگی   کرے گا۔

صدر کو  ہنگامی  حالت کے نفاذ کے بھی اختیارات  سونپے جا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی  کا امیدوار کھڑے ہونے  کی عمر   کی  حد بندی کو 18 سال تک  کم کر دیا گیا ہے، جبکہ   مجموعی ممبران اسمبلی کی تعداد  کو   550 سے 600 تک بڑھایا جا رہا ہے۔

فوجی  عدالتوں  کو  16 ویں  شق کے مطابق  کالعدم  قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بل نئے سال کے آغاز  سے   قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہو گا۔



متعللقہ خبریں