ترکی: آج رات سے شام میں فائر بندی کا اطلاق ہو رہا ہے

شام میں جھڑپیں کرنے والے فریقین کے درمیان ملک بھر میں 30 دسمبر  کو  رات 12 بجے سے فائر بندی کے اطلاق پر اتفاق رائے  طے پا گیا

640324
ترکی: آج رات سے شام میں فائر بندی کا اطلاق ہو رہا ہے

ترکی نے آج رات سے شام میں فائر بندی کے اطلاق کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ  کی طرف سے فائر بندی سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں جھڑپیں کرنے والے فریقین کے درمیان ملک بھر میں 30 دسمبر  کو  رات 12 بجے سے فائر بندی کے اطلاق پر اتفاق رائے  طے پا گیا ہے۔

بیان کے مطابق  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے دہشت گرد قبول کی جانے والی تنظیمیں اور گروپ شام میں طے پانے والے اس اتفاق رائے  کے دائرے سے باہر ہیں۔

ترکی اور روس ضامن کی حیثیت سے اس اتفاق رائے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے بھی شامی انتظامیہ اور مخالفین کے فائر بندی کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پوٹن نے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور وزیر دفاع سرگے شوئے گوئے کے ساتھ ملاقات کی اور دمشق انتظامیہ اور مخالفین کے درمیان تین دستاویزات  پر دستخط کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

پوٹن کے بیان کے مطابق پہلی دستاویز شامی زمین پر فائر بندی کے اطلاق سے متعلق ہے، دوسری انتظامیہ کے کنٹرول  سے متعلقہ حفاظتی اقدامات سے متعلق اور تیسری شام میں قیام امن کے لئے امن مذاکرات  کے آغاز سے متعلق  ایک اعلامیہ ہے۔



متعللقہ خبریں