فرات ڈھال آپریشن: داعش کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

شام کے شمال کو دہشت گرد عناصر  سے پاک کرنے کے لئے ترک مسلح افواج کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کئے جانے والے فرات ڈھال آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

634858
فرات ڈھال آپریشن: داعش کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

شام کے شمال کو دہشت گرد عناصر  سے پاک کرنے کے لئے ترک مسلح افواج کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کئے جانے والے فرات ڈھال آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترک مسلح افوج نے آپریشن کے 120 ویں دن الباب شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے آپریشن سے متعلق   معلومات فراہم کی ہیں۔

معلومات کے مطابق ترک مسلح افواج کے تعاون سے آزاد شامی فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے جاری آپریشن کے دوران الباب۔حلب  کے راستے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

جھڑپوں کے دوام کے دوران ترک مسلح افواج کی ایک گاڑی  کے گزرنے کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں 4 فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جھڑپوں کے دوران داعش کے 15 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

الباب  کے علاقے میں قیام کی جگہوں، دفاعی ٹھکانوں اور کمانڈ مراکز کے طور پر داعش کے  زیر استعمال 48 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

شامی مخالفین کے ساتھ تعاون کی حالت میں مصروف عمل بم ڈسپوزل ٹیموں نے بھی، داعش سے پاک ہونے والے علاقوں میں، 43 دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔



متعللقہ خبریں