صدرایردوان کی جرمن،روسی اور امریکی رہنماوں سے بات چیت،شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے  حلب  سے شہریوں کے انخلا٫ کے موضوع پر  امریکی صدر  براک اوباما،روسی صدر ولاسدیمیر پوٹین  اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے  ٹیلی فون پر بات چیت کی  ہے

631522
صدرایردوان کی جرمن،روسی اور امریکی رہنماوں سے بات چیت،شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان  نے  حلب  سے شہریوں کے انخلا٫ کے موضوع پر  امریکی صدر  براک اوباما،روسی صدر ولاسدیمیر پوٹین  اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے  ٹیلی فون پر بات چیت کی  ہے ۔

  جناب ایردوان  نے  سلوینیا  کے صدر بوروت پاہور سے ایوان صدر میں ملاقات کے بعد  منعقدہ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران  کہا کہ   حلب کی صورت حال  قابو میں  کرنے سے  ہی شام میں   امن بحال  ہو سکتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ روسی صدر پوٹین سے وہ  جنگ بندی کے  حالیہ اعلان  کے بعد بارہا  شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں اور دونوں ممالک  کے وزرائے خارجہ مسلسل رابطے میں ہیں۔

  صدر ایردوان نے کہا کہ   اگر ممکن ہوا تو  ہم بچوں اور عمر  رسیدہ افراد  کو   ترکی  میں قائم  مہاجر کیمپوں میں مقیم کروائیں گے  تاکہ اُنہیں کچھ تو سکھ نصیب ہوسکے ۔

 انہوں نے  بتایا کہ  میں نے جرمن چانسلر مرکل اور امریکی ہم منصب اوباما سے بھی   کافی تفصیلی بات چیت  کی اور مہاجرین  کی آباد کاری اور  امداد کی ترسیل کے بارے میں  تفصیلی مشاورت کی ۔



متعللقہ خبریں