استنبول بم حملے،29 شہید 166 زخمی

استنبول میں کل شام ایک فٹبال میچ کے بعد اسپیشل فورسز کو ہدف بنانے والے حملوں میں سے ایک بم سے مسلح گاڑی  کے ساتھ  اور دوسرا حملہ 45 سیکنڈ کے وقفے سے ایک خود کش حملہ آور کی طرف سے کیا گیا

627989
استنبول بم حملے،29 شہید 166 زخمی

استنبول میں اسپیشل فورسز کو ہدف بنانے والے دہشت گردی کے  2 مختلف  حملوں میں 2 شہریوں اور  27 پولیس اہلکاروں سمیت کُل 29 افراد  شہید ہو گئے ہیں۔

حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد  166 ہے۔

نائب وزیر اعظم نعمان قورتلمش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استنبول میں کل شام ایک فٹبال میچ کے بعد اسپیشل فورسز کو ہدف بنانے والے حملوں میں سے ایک بم سے مسلح گاڑی  کے ساتھ  اور دوسرا حملہ 45 سیکنڈ کے وقفے سے ایک خود کش حملہ آور کی طرف سے کیا گیا۔

نعمان قورتلمش نے کہا کہ اس وقت ہمیں شدید دکھ اور تکلیف کا سامنا ہے لیکن ملّی اتحاد  کو اور دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف کو برقرار اور مستحکم  رکھنا ضروری ہے۔

انہوں  نے  بین الاقوامی برادری کو بھی کسی لیت و لعل کا مظاہرہ کئے بغیر ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ ترکی تمام دہشت گرد تنظیموں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے اپنے بیان میں کہا کہ استنبول کے حملے کا ہدف  دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور جدوجہد  کو ناکام بنانا ہے۔

سوئے لُو نے مزید کہا کہ واقعے سے متعلق اس وقت تک 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ششلی ایتفال ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زخمیوں میں سے 23 کو طبّی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 26 کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو انقرہ سے استنبول پہنچے ، وزیر صحت رجب آقداع  اور کنبے و سماجی پالیسیوں کی وزیر فاطمہ بتول سایان کھایا  بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مذموم حملے سے متعلق استنبول اٹارنی دفتر کی طرف سے کثیر الجہتی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں