صدر ایردوان نے یورپی یونین  کے ساتھ مذاکرات  کے بارے  میں ریفرنڈمکروانے کی تجویوز پیش کردی

بیش تپے میں  قومی   زرعی پراجیکٹ کے لیے  منعقد ہونے والی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ ترکی کے نئے   سیکورٹی     پراجیکٹ میں  آئندہ سے  کسی بھی دہشت گرد  تنطِم کے لیے کسی قسم کی کوئی لچک موجود نہ ہوگی

610564
صدر ایردوان نے یورپی یونین  کے ساتھ مذاکرات  کے بارے  میں ریفرنڈمکروانے کی تجویوز پیش کردی

صدر رجب طیب  ایردوان   نے یورپی یونین  کے ساتھ مذاکرات  کے بارے  میں ریفرنڈم  کروانے  کی تجویز پیش کی ہے۔

بیش تپے میں  قومی   زرعی پراجیکٹ کے لیے  منعقد ہونے والی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ ترکی کے نئے   سیکورٹی     پراجیکٹ میں  آئندہ سے  کسی بھی دہشت گرد  تنطِم کے لیے کسی قسم کی کوئی لچک موجود نہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے  یا دہشر دہشت گرد تنظیموں  کا وجود چاہے کتنا برا  ہی  کیوں نہ ہو  ان کے خلاف  ہر ممکنہ کاروائی کی جائے گی اور ان میں کسی قسم  کا  کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ   ہم  اپنی پوری قوت     دہشت گرد تنظیم کے خاتمے پر لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر بھی  اس تنظیم کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف  کسی قسم کا کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔

صدر ایردوان نے  دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گرد حملوں کا ایسا جواب دیں گے جو ان کے ذہن و  گمان میں بھی نہیں آ سکتا ۔

انھوں نے یورپی پارلیمنٹ کے سر براہ مارٹن شلٹز کے اس بیان کہ اگر ترکی میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد شروع

 ہو اتو ہم ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کریں گے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  آپ  نے اس معاملے میں دیر  کر دی ہے ۔

 انھوں نے یورپی یونین کیساتھ مذاکرات کے عمل کو ریفرنڈم  کے لیے پیش کرنے کی تجویز  پیش  اور کہا کہ ہم  اس سال کے اختتام تک انتظار کریں گے اس کے بعد ریفرنڈم کروایا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں