فرات ڈھال آپریشن  کے 75 ویں دن  کی جھڑپ میں ایک شامی مخالف شہید، 8 زخمی

فرات ڈھال آپریشن  کے 75 ویں دن  کی جھڑپ میں داعش کے 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جھڑپ میں ایک شامی مخالف شہید اور 8 زخمی ہو گئے

604658
فرات ڈھال آپریشن  کے 75 ویں دن  کی جھڑپ میں ایک شامی مخالف شہید، 8 زخمی

شام کے شمالی حصے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے 24 اگست کو ترکی کی زیر قیادت شروع کروائے جانے والے فرات ڈھال آپریشن  کے 75 ویں دن  کی جھڑپ میں ایک شامی مخالف شہید اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری طرف کولیشن فورسز  کی طرف سے شدود اور نعمان کے علاقوں میں کئے گئے 7 فضائی حملوں میں 24 دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دہشتگرد  تنظیم داعش سے صاف ہونے والے علاقوں میں 25 دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور اس طرح آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ناکارہ بنائے جانے والے بموں کی تعداد ایک ہزار 443 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ شامی مخالف عناصر نے 24 اگست سے لے کر اب تک   کُل  ایک ہزار 370 مربع کلو میٹر علاقے کا کنٹرول حاصل کیا ہے۔



متعللقہ خبریں