برطانوی دارالعوام کے چرچل ہال میں 15 جولائی  ترکی میں ناکام بغاوت کے موضوع پر پینل

برطانو ی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک پینل میں ترکی کے اخبار نویسوں نےفیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

601817
برطانوی دارالعوام کے چرچل ہال میں 15 جولائی  ترکی میں ناکام بغاوت کے موضوع پر پینل

برطانو ی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک پینل میں ترکی کے اخبار نویسوں نے فتح اللہ گولین کی دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

دارالعوم کے چرچل ہال میں منعقدہ" 15 جولائی  ترکی میں ناکام بغاوت  ،واقعات اور حقائق " نامی  پینل میں سیاستدان، دانشوراور طلباء سمیت متعدد افراد شریک تھے ۔  ڈیلی صباح کی مصنفہ مریم الیادہ اطلاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم نے 15 جولائی کی   المناک رات  کو  جمہوریت سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے ۔  یہ دن ترکی کے فوجی انقلابات کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا  ہے ۔

 روزنامہ صباح کے مقالہ نگار  برہان الدین دوران نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو نے اس بات کا خیال نہیں رکھا تھا  کہ عوام  ملک اور جمہوریت کا  طاقتور شکل میں  دفاع کریں گے ۔اسی اخبار کے اقتصادی کالم نگارشرف اوعوز نے کہا کہ انقلاب کی رات ترک عوام  نے نہ صرف ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا  تھا  بلکہ انھوں نےاقتصادی شعور کا بھی مظاہرہ کیا ہے ۔ انھوں نے ہنگامی حالت کے باوجود ٹھنڈے دل سے کا م لیتے ہوئے  معمول کیمطابق اپنے کاموں کو جاری رکھا ہے اور بینکوں نے اپنے منصوبوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ۔ انقلاب کے فوراً بعد عوام نے 9 ارب ڈالر کے زر مبادلہ کو چینج کرتے ہوئے ترک لیرے میں تبدیل کیا اور حکومت کی مدد کی

۔ روزنامہ صباح  اخبار نویسوں  کے کلب نے اندرون اور  بیرون ملک   ترکی  کے بارے میں جاری مہم کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں  لندن میں یہ پینل منعقد کیا ہے ۔یہ کلب اسی مہینے واشنگٹن، ماہ دسمبر میں  برسلز اور جنوری میں برلن میں  اسی موضوع پر پینل منعقد کرئے گا ۔



متعللقہ خبریں