ضرورت پڑنے پر عراق میں بری کاروائی ہو سکتی ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ موصل  کو داعش سے آزاد کروانے کےلیے  ضرورت پڑنے پر بری کاروائی  کی جا سکتی ہے

596668
ضرورت پڑنے پر عراق میں بری کاروائی ہو سکتی ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو   نے  کہا ہے کہ  موصل  کو داعش سے آزاد کروانے کےلیے  ضرورت پڑنے پر بری کاروائی  کی جا سکتی ہے ۔

 چاوش اولو نے  ایک نجی ٹی وی چینل پر   اپنے تاثرات کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ  عراق کی صورت حال اگر ہمارےلیے کسی قسم  کا بھی خطرہ تشکیل دے گی  تو اس کےلیے  ہم عالمی قوانین کی روشنی میں  اقدامات اٹھائیں گے۔

 شمالی شام     کو دہشت گردوں سے پاک کرنے  کےلیے   جاری فرات ڈھال آپریشن  کے بارے میں   چاوش اولو  نے کہا کہ  روس سے  تعلقات بحال  ہونے کے بعد  دونوں ممالک کے درمیان  تعاون  مزید فروغ حاصل  کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ     دونوں ممالک    ہر طرح کی  خفیہ  معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔  امریکہ کی جانب سے وائی پی جی    کو دہشت گرد تنظیم  ماننے سے انکار اُس کی  بے بسی  کا مظہر ہے ۔

 



متعللقہ خبریں