فرات ڈھال آپریشن، PYD/PKK کے 3 اور داعش کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

شام کے شمال کو  دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کئے جانے والے فرات ڈھال آپریشن کے 61 ویں دن PYD/PKK کے 3 اور داعش کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

595261
فرات ڈھال آپریشن، PYD/PKK کے 3 اور داعش کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

شام کے شمال کو  دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کئے جانے والے فرات ڈھال آپریشن کے 61 ویں دن PYD/PKK کے 3 اور داعش کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دن بھر میں ہونے والی جھڑپوں میں مارے کے جنوب میں 4 مخالفین بھی شہید ہوئے ہیں۔

ترک مسلح افواج نے داعش کے 8 اور PYD/PKK کے 51 اہداف پر فائرنگ کی۔

آپریشن کے دائرہ کار میں ترک فضائیہ کے طیاروں نے جبّان  کے جنوبی حصے اور برج میں 4 اہداف کو نشانہ بنایا جس میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے آغاز کے دن سے لے کر اب تک ایک ہزار 265 مربع کلو میٹر علاقے کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں