سابقہ وزیر خزانہ  کمال اوناقتان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

ترکی کے سابقہ وزیر خزانہ  کمال اوناقتان استنبول میں زیر علاج ہسپتال میں  اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

587775
سابقہ وزیر خزانہ  کمال اوناقتان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

ترکی کے سابقہ وزیر خزانہ  کمال اوناقتان استنبول میں زیر علاج ہسپتال میں  اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

کمال اوناقتان کو جسم میں پانی بھر جانے کی تکلیف تھی، صبح کے وقت ان کی حالت زیادہ ناساز ہونے پر انہیں پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

ستّر سالہ کمال اوناقتان نے وزارت خزانہ میں اکاونٹنٹ  کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا، اس کے بعد سیلولوس اور کاغذ فیکٹریوں  SEKA  کے نائب ڈائریکٹر جنرل بنے    اور 1976۔1978 میں SEKA  کے ڈائریکٹر جنرل منتخب ہو گئے۔

بعد ازاں انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنا شروع کر دیا اور متعدد صنعتی اداروں ، مالیاتی اداروں اور خارجہ تجارت سے متعلق اداروں میں منتظم رہے۔

سال 2002 میں ترکی کی 58 ویں حکومت نے انہیں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز کیا اور کمال اوناقتان 59 ویں اور 60 ویں حکومتوں میں بھی اسی عہدے پر فائز رہے۔



متعللقہ خبریں