ایشیا اور یورپ کو ملانے والے ٹنل میں صدر ترکی کی ڈرائیونگ

دنیا کے بہترین    انجنیئرنگ  پراجیکٹس میں شمار   کیے جانے والے ٹنل   کی حرم علاقے  کی سائٹ  کو آنے والے  جناب ایردوان  نے کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتے ہوئے     ٹنل میں   سفر کیا

585542
ایشیا اور یورپ کو ملانے والے ٹنل میں صدر ترکی کی ڈرائیونگ

صدر رجب طیب ایردوان نے  بر اعظم ایشیا اور یورپ کو   ٹیوب     گزرگاہ کے ذریعے  ملانے والے ٹنل سے  کہ جس کو   20 دسمبر  سے کھولا جائیگا  کو بذات خود   چلاتے ہوئے پار کیا ہے۔

دنیا کے بہترین    انجنیئرنگ  پراجیکٹس میں شمار   کیے جانے والے ٹنل   کی حرم علاقے  کی سائٹ  کو آنے والے  جناب ایردوان  نے کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتے ہوئے     ٹنل میں   سفر کیا۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم  اور وزیر مواصلات، جہاز رانی و خبر رسانی   احمد ارسلان بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

یورپی  حصے   تک پہنچنے کے بعد  صدر واپس   حرم کی جانب لوٹ آئے۔

صدر ِ ترکی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ " 15 جولائی  کی شب    غداروں کو  لازمی جواب دینے والی   تمام تر ترک قوم  پر    اعتماد   رکھتے ہوئے  کہتا ہوں کہ آپ  لوگ   ملک کے  غداروں کو  شاندار جواب    دیتے آئیں  ہیں اور دیتے رہیں   گے ۔  اب میں کہتا ہوں کہ  20 دسمبر کو اس ٹنل  کے افتتاح کو    ہم سب مل کر کریں گے۔"



متعللقہ خبریں