ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سےعوام کی روزمرہ زندگی پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں  ہوئے: بن علی یلدرم

انہوں نے ملک میں ایک بار پھر بغاوت کھڑی کیے جانے سے متعلق پھیلی ہوئی افواہوں کے بارے میں  کہا کہ اس قسم کی افواہیں صرف عوام  میں مایوسی  پھیلانے کی لیے  پھیلائی جاتی ہیں

580978
ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سےعوام کی روزمرہ زندگی پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں  ہوئے: بن علی یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ  ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے   عوام کی روزمرہ  زندگی   پر اس کے کوئی  اثرات  مرتب نہیں  ہوئے  ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ترکی کی قومی اسمبلی  کے 26 ویں دور کے دوسرے سیشن کے افتتاح کے موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل    قہرامان   کی طرف سے دیے  جانے والے استقبالیہ کے موقع پر کیا ۔

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے کہا  کہ کہ  ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے   عوام کی روزمرہ  زندگی   پر اس کے کوئی  اثرات  مرتب نہیں  ہوئے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی مدت میں توسعی کے بارے میھں ہمیں   اس کے ختم کونے کا انتظار  نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وقت  سے پہلے ہی اس سلسلے میں اقدامات اٹھا لینا چاہیے۔  انہوں نے ہنگامی حالات کے بارہ ماہ تک جاری رہنے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ہنگامی حالات کی تین ماہ  توسیع سے  متعلق   بل تیار ہے اس کے علاوہ  ابھی کوئی اور موضوع زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے ملک میں ایک بار پھر بغاوت کھڑی کیے جانے سے متعلق پھیلی ہوئی افواہوں کے بارے میں  کہا کہ اس قسم کی افواہیں صرف عوام  میں مایوسی  پھیلانے کی لیے  پھیلائی جاتی ہیں۔  یہ صررف  دہشت گرد تنظیم فتح اللہ ہی کا کام ہوسکتا ہے تاکہ ملک میں ایک بار پھر بے چینی   پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی افواہوں  کی جانب ذرہ بھر بھی توجہ نہیں دی جانی چاہیے  بلکہ ان سب کو نظر انداز کردنیا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی اگر کوئی نئی کوشش کی گئی تو  اس کوشش کو پہلے سے بھی بری طرح ناکام بنادیا جائے گا ارو حکومت نے پہلے ہی سے  تمام  طرح کے اقدامات اٹھا رکھے ہیں ۔

انہوں نے  کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے  بھی  چہ مگوئیوں کو مستررد کردیا اور کہا کہ کابینہ میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں