فرات ڈھال آپریشن میں داعش کے مزید 12 ٹھکانے تباہ

دوسری جانب      شامی  آزاد فوج کی      علاقے میں پیش رفت جاری  ہے،    اس نے  6 رہائشی  مقامات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے

576080
فرات ڈھال آپریشن میں  داعش کے مزید 12 ٹھکانے تباہ

ترک مسلح افواج   کی  24 اگست کو شروع کردہ  فرات ڈھال فوجی کاروائیاں  جاری ہیں۔

ترک لڑاکا طیاروں نے  دہشت گرد تنظیم  داعش  سے تعلق ہونے کا تعین کردہ  12 اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

فرات ڈھال آپریشن   کو شروع ہوئے ایک ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔

دوسری جانب      شامی  آزاد فوج کی      علاقے میں پیش رفت جاری  ہے،    اس نے  6 رہائشی  مقامات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

ایک ماہ کے عرصے  کے اندر   مجموعی طور پر    1 ہزار 182  اہداف پر  4 ہزار 696 بار بمباری کی گئی۔

علاوہ ازیں   داعش    سے پاک کیے جانے  والے علاقوں سے ابتک مجموعی طور پر  26 بارودی سرنگوں  اور 968 دستی ساخت کے بموں کا    تعین کرتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔

اسی دوران  اتحادی قوتوں  کی  20 فضائی کاروائیوں میں    داعش کے 40  دہشت گردوں کو ہلاک   کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں