15 جولائی کو ملک پر خفیہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی: صدر ایردوان

انہوں نے اپنے پیغام میں  ترک باشندوں  کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے   کہا ہے کہ اس  عید  کے  ترک  قوم، عالم اسلام  اور پوری انسانیت  کےلیے   باعث ِ   خیر بننے  کی تمنا کی ہے

569337
15 جولائی کو  ملک پر خفیہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی: صدر ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  ترکی  پر 15 جولائی کو خفیہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے   عید کے پیغام میں کیا  ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں  ترک باشندوں  کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے   کہا ہے کہ اس  عید  کے  ترک  قوم، عالم اسلام  اور پوری انسانیت  کےلیے   باعث ِ   خیر بننے  کی تمان کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں  دہشت گرد تنظیم فیتو  کے  ملک کے تنظیمی ڈھانچے  کو تباہ کرنے کے لیے 15 جولائی   کو ناکام بغاوت کی کوشش  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ    ہماری قوم نے   دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ  ان کے  عزم  اور فیصلے کا احترام نہ کرنے  والوں، بغاوت پر اکسانے والوں اور ملک میں تشدد کی لہر پیدا کرنے والوں  کے خلاف کبھی بھی  سر نہیں  جھکائیں گے۔ اس قسم  کی  کاروائیوں میں مصروف   عوامل کو یہ بات اچھی طرح نوٹ کر لینی چاہیے کہ   ان کے سامنے  پانچ لاکھ  70 ہزارا نفری پر مشتمل فوج ، دو لاکھ 60 ہزار نفری پر مشتمل  پولیس اور  79 ملین افراد  کھرے ہوں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ سن 2023 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے  وہ پورے عظم کے ساتھ اپنے سفر  کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف   اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو  سن 2053 اور 2071 کے  ویژن  پر عمل درآمد کروانے والے ترکی کو اپنے پیچھے چھوڑنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں