اسرائیل ترکی کو 20 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کر رہا ہے

بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی  قوتوں   کی مداخلت   کے نتیجے میں  9 ترک شہری ہلاک   اور  بحری جہازوں پر  سوار  درجنوں رضا کار زخمی ہو گئے  تھے

568474
اسرائیل ترکی کو 20 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کر رہا ہے

 

ترکی  اور اسرائیل کے درمیان   سن 2010  کے  بلیو مرمرا    سانحہ  سے متعلق ہرجانہ  ادا کرنے  کے  بارے میں   اصولی معاہدے کو سرکاری گزٹ  میں  شائع  کر دیا گیا ہے۔

عمل درآمد  ہونے  والے معاہدے کے مطابق اس سانحہ میں  ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو اسرائیل  20 ملین  ڈالر   کا ہرجانہ ادا کرے  گا۔

25 روز کے اندر  جمع کرائے جانے والے  ہرجانے    کی تقسیم  کا کام  ترک  ادارے  کریں گے۔

اس معاہدے کے مطابق  بلیو مرمرا    واقع  سے تعلق ہونے والے اسرائیلی شہری  قانونی    ذمہ داریوں سے مبرا ہوں  گے۔

یاد رہے کہ 31 مئی سن 2010 کو غزہ کو انسانی امداد  لیجانے والے  چھ بحری جہازوں    کے خلاف بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی  قوتوں   کی مداخلت   کے نتیجے میں  9 ترک شہری ہلاک   اور  بحری جہازوں پر  سوار  درجنوں رضا کار زخمی ہو گئے  تھے۔



متعللقہ خبریں