کابینہ میں تبدیلی،افقان اعلی کی جگہ سلیمان سوئیلو کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے وزیر داخلہ افقان اعلی  کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزیر محنت سلیمان سوئیلو کو یہ قلمدان سونپ دیا ہے

562861
کابینہ میں تبدیلی،افقان اعلی کی جگہ سلیمان سوئیلو کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا

وزیر اعظم بن علی یلدرم    نے  وزیر داخلہ افقان اعلی  کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

 صدر رجب طیب ایرودان   نے گزشتہ شام وزیراعظم  یلدرم سے  ایوان صدر میں ملاقات کی جو کہ نصف گھنٹے جاری رہی ۔

ملاقات کے بعد  وزیر اعظم نے  اپنے مختصر بیان میں  کہا کہ  وزیر  داخلہ   کے  لیے  افقان اعلی کی جگہ اب  سلیمان  سوئلو   قلمدان سنبھالیں گے۔

 واضح رہے کہ سلیمان سوئیلو  اس سے پیشتر وزارت  محنت و سماجی تحفظ میں بطور وزیر فائز تھے  جن کی جگہ اب  نائب  وزیراعظم   مہمت موذن اولو کو منتخب کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں