ہمیں ترکی سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے: سی یارتو

ہنگری  کے  تجارت اور امور خارجہ کے وزیر  پیٹر سی یارتو نے کہا ہے کہ  ترکی  نے 15 جولائی کے بعد جن اصلاحات   کو ممکن بنایا ہے  اس کا احترام کرنا ضروری ہے

558151
ہمیں ترکی  سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے: سی یارتو

 

 ہنگری  کے  تجارت اور امور خارجہ کے وزیر  پیٹر سی یارتو نے کہا ہے کہ  ترکی  نے 15 جولائی کے بعد جن اصلاحات   کو ممکن بنایا ہے  اس کا احترام کرنا ضروری ہے۔

  سی یارتو نے    ایم ٹی آئی   خبر رساں ایجنسی  کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ    ترکی میں بغاوت کی کوشش ایک  سنجیدہ معاملہ ہے   جن کے  ذمہ داروں    کو کیفر کردار تک پہنچانا      ہوگا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ اس بغاوت کے ذمہ داروں کو  سامنے لانا  حکومت ترکی کی ذمہ داری   ہے جس پر تنقید کرنا نقصان دہ ہوگا ،ترکی میں جمہوری حکومت  موجود ہے  جس کے اقدامات    کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا  چاہیئے۔

 سی یارتو نے کہا کہ  ترکی میں استحکام یورپ کےلیے اہم ہے  اگر کوئی دوست ملک مصیبت میں ہو توہمیں  اس کی مدد  کرنی چاہیئے  ۔ اس وقت ہمارے ترکی کے درمیان  مہاجرین کے  تبادلے ، داعش  کے خلاف جنگ اور نیٹو تعاون جیسے معاہدے موجود ہیں۔

 ہنگری میں گولن تحریک کی سرگرمیوں کے بارے میں  کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا حکومت ترکی سے مکمل رابطہ ہے  اور  ہم  صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں