شام کی طرف سے ترکی میں دو مارٹر گولے فائر کئے گئے

صبح کے وقت 2 مارٹر گولے ترکی کے ضلع قارقامش کے محلّے کارشی یاکا  کی مسجد سے منسلک بورڈنگ ہاوس کے باغیچے میں گرے ہیں

557385
شام کی طرف سے ترکی میں دو مارٹر گولے فائر کئے گئے

ترکی کے ضلع غازی آنتیپ کی تحصیل قار قامش  میں شام کی طرف سے 2 مارٹر گولے گرے ہیں۔

شام کے شہر حلب سے منسلک تحصیل جیرابلوس  کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے دہشت گرد تنظیم داعش اور آزاد شامی فوج  کے درمیان چند روز سے  وقفے وقفے سے  جھڑپیں جاری ہیں۔

صبح کے وقت  جھڑپوں میں چلائے گئے 2 مارٹر گولے ترکی کے ضلع قارقامش کے محلّے کارشی یاکا  کی مسجد سے منسلک بورڈنگ ہاوس کے باغیچے میں گرے ہیں۔

گولے بجلی کے تاروں پر گرے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے محلّے  کو داخلے و خروج کے لئے بند کر دیا ہے۔

محلّے میں اعلان کر کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

قارقامش میں گرنے والے دو مارٹر گولوں کے جواب  میں ترکی کی طرف سے  جوابی فائرنگ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں