ترکی: تھانے پر کار بم حملہ 3 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

ترک ضلع وان  میں   ایک پولیس تھانے پر کار بم حملے کے نتیجے میں  1 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک  اور 73 زخمی ہو گئے

554120
ترکی: تھانے پر کار بم حملہ 3 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

ترک ضلع وان  میں   ایک پولیس تھانے    پر کار بم حملے کے نتیجے میں  1 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک  اور 73 زخمی ہو گئے۔

 معلوم ہوا ہے کہ     ان زخمیوں میں سے 3 کی حالت  تشویش ناک ہے ۔

دوسری جانب ،   کار بم دھماکے میں  ملوث  ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 اس حملے  کے بعد پولیس  ہوسٹل  اور  تھانے     کے اطراف میں  عوام جمع ہو گئے  اور انہوں نے   پی کےکے کے خلاف نعرے بازی کی ۔

 پولیس نے شہر میں  گشت بڑھا دیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں