وزیر  خارجہ مولود چاوش اولوکی جان کیری اورمیٹوف کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

553390
وزیر  خارجہ مولود چاوش اولوکی جان کیری اورمیٹوف کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

سفارتی ذرائع کےمطابق بات چیت کے دوران چاوش اولو  اور جان کیری   نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کے عمل کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے آئندہ چند دنوں میں ترکی کے دورے کے ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔

دونوں وزراء خارجہ نے مونبیچ، حلب اور شام  کی صورتحال  پر بھی  تبادلہ خیال کیا ۔

 دریں اثناء وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بلغاریہ کے ہم منصب ڈینیل میٹوف کیساتھ بھی ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا  اور دوطرفہ تعلقات ،غیر قانونی ہجرت کی روک تھا  م اور ہجرت کے معاملے میں تعاون جیسے موضوعات  پر بات چیت کی ۔



متعللقہ خبریں