صدر رجب طیب ایردوان کو عالمی سربراہان کے حمایتی ٹیلی فون

صدر ترکی  کو ٹیلی فون کرنے والے سربراہان نے  فوجی بغاوت کی کوشش کے خلاف ہونے، ترکی  میں منتخب شدہ حکومت  کی حمایت کرنے اور  اس  ضمن میں  ترک عوام کے شانہ بشانہ ہونے کا  برملا اظہار کیا

539065
صدر رجب طیب ایردوان کو عالمی سربراہان کے حمایتی ٹیلی فون

صدر رجب طیب ایردوان  کہ  فتح اللہ دہشت گرد تنظیم    متوازی  نظام  (FETO/PDY)     کی   بغاوت  کے خلاف ترکی کی  حمایت     کا  اظہار کرنے کے خواہاں   ریاستی سربراہان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  صدر ایردوان  نے آج  بالترتیب بوسنیا ہرزیگوینا  کی صدارتی کونسل کے    صدر  بیکر عزت  بیگووچ ، بحرین  کے شاہ  حامد بن عیسی بن خلیفہ اور  اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل  بان کی مون  سے   ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدر ترکی  کو ٹیلی فون کرنے والے سربراہان نے  فوجی بغاوت کی کوشش کے خلاف ہونے، ترکی  میں منتخب شدہ حکومت  کی حمایت کرنے اور  اس  ضمن میں  ترک عوام کے شانہ بشانہ ہونے کا  برملا اظہار کیا ہے۔

بات چیت کے دوران      سربراہان نے   خونی بغاوت  کے دوران ہلاک ہونے والوں  کے  لیے   تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

تیونسی   تحریک ِ  نہدا  کے رہنما  راشد الا غنوشی  نے بھی اسی  دائرہ کار میں   ٹیلی فون پر   اپنے خیالات کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں