شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں، 15 جولائی کو حکومت پر قبضے کے اقدام کے خلاف احتجاج

دہشت گرد تنظیم کے گھٹیا پن کے کس درجے تک گرنے کو سب نے دیکھ لیا ہے اور اب اس ساخت کی صفائی کے کام کا وقت آن پہنچا ہے۔ دریا کانبائے

534227
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں، 15 جولائی کو حکومت پر قبضے کے اقدام کے خلاف احتجاج

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں، فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کی طرف سے15 جولائی کو حکومت پر قبضے کے اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

لیفکوشا  میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں ترکی کی سفیر دریا کانبائے نے بھی شرکت کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سفیر دریا کانبائے  نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کے گھٹیا پن کے کس درجے تک گرنے کو سب نے دیکھ لیا ہے اور اب اس ساخت کی صفائی کے کام کا وقت آن پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت، عقل اور روح کے باہمی اتحاد و تعاون کو کبھی بھی ختم نہیں کرنا چاہیے۔

مظاہرین نے بھی پیش آنے والے حالات کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کیا اور FETO  کے خلاف نعرے لگائے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے  سفیر دریا کانبائے کے خطاب کے بعد جمہوریت کے تحفظ کے لئے پہرے کو جاری رکھا۔



متعللقہ خبریں