اسمبلی سے پھانسی کی سزا منظور ہونے کی صورت میں، میں بھی منظوری دے دوں گا

فتح اللہ دہشتگرد تنظیم FETO  کا 15 جولائی کا حکومت پر حملے کا اقدام  توہین وطن کا ایک کھلا جرم  ہے۔ اگر قومی اسمبلی سے پھانسی کی سزا منظور ہوتی ہے تو میں بھی اس کی منظوری دے دوں گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

532186
اسمبلی سے پھانسی کی سزا منظور ہونے کی صورت میں، میں بھی منظوری دے دوں گا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ باغیوں کے لئے پھانسی کی سزا کی قومی اسمبلی کی طرف سے منظوری کی صورت میں میں بھی اس کی منظوری دے دوں گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے CNN انٹرنیشنل کے لئے انٹرویو  کے دوران کہا کہ فتح اللہ دہشتگرد تنظیم FETO  کا 15 جولائی کا حکومت پر حملے کا اقدام  توہین وطن کا ایک کھلا جرم  ہے۔ اگر قومی اسمبلی سے پھانسی کی سزا منظور ہوتی ہے تو میں بھی اس کی منظوری دے دوں گا۔

علاوہ ازیں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ امریکہ سے  FETO کے لیڈر فتح اللہ گلین کی واپسی کا سرکاری طور پر مطالبہ بھی  ایک دو دن میں کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں