قوم گلی کوچوں اور میدانوں میں جمہوریت کا پہرہ جاری رکھے، ترجمانِ صدر

"قوم کی جانب سے میدانوں میں   ڈیموکریسی اور قومی ارادے کے شعور   کا واضح طور پر مظاہرہ کرنے  سے   باغیوں  کو لازمی درس ملے  گ

531635
قوم گلی کوچوں اور میدانوں میں جمہوریت کا پہرہ جاری رکھے، ترجمانِ صدر

صدر رجب طیب ایردوان   کی  استنبول کے علاقے  کسک لی  میں  واقع  رہائش گاہ  کے سامنے   ڈیموکریسی  کا پہرہ    جاری ہے۔

یہاں پر   شہریوں سے   صدا بند ہونے والے ترجمان ِ صدر  ابراھیم قالن   نے  کہا کہ "قوم کے میدانوں میں   ڈیموکریسی اور قومی ارادے کے شعور   کا واضح طور پر مظاہرہ کرنے  سے   باغیوں  کو لازمی درس ملے  گا۔"

ان کا کہنا تھا کہ'   ترک قوم کا  اپنی  جانوں کی پرواہ کیے بغیر      جمہوریت  کا تحفظ کرنا     بہادری کی ایک داستان  ہے، اس قوم نے پوری دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ      اس ملک کی  ملکیت    قوم کے ہاتھ میں ہے۔ اس ملک کے واحد  کمانڈر ہیں اور وہ   صدر  رجب طیب ایردوان  ہیں۔'

قوم سے   آرام و سکون  کا مظاہرہ  کرنے  کی اپیل کرنے والے ترجمان کا کہنا تھا کہ " اس قوم کی راہ  میں  رکاوٹیں کھڑی  کرنے  کے خواہاں   حلقوں کو  سخت حزیمت کا سامنا کرنا  پڑا  ہے۔ اس طرح کی   گھناونی چال    کا سامنا نہ کر سکنے کے لیے    ہماری حکومت،  قوم اور تمام تر ادارے    لازمی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ قوم  کو    بالکل پریشان  نہیں ہونا چاہیے بغاوت کی کوشش  ناکام بنا دی گئی ہے۔  تا ہم    ابھی بھی کرنے کو  بہت کچھ باقی ہے۔  جیسا کہ  جناب صدر  کا   کہنا ہے  : رکنا  نہیں ،  شہری میدانوں، گلی کوچوں میں   ڈیموکریسی کا پہرہ دیتے رہیں۔  ایسا کرنے      کی صورت میں یہ   غدار  ہمارا  کچھ نہیں  بگاڑ سکتے۔   فتح اللہ گولین  دہشت گرد تنظیم ہو  یا پھر کوئی دوسری  تنظیم   ان کو واضح اور قطعی   سبق  سکھایا جائیگا۔

 


 



متعللقہ خبریں