ہم ترکی کے ساتھ مکمل اتحاد کی حالت میں ہیں۔ شاہ سلمان

سعودی عرب کے شاہ سلمان  نے 15 جولائی کو اقتدار پر  ہونے والے  حملے کی وجہ سے صدر رجب طیب ایردوان اور  ان کے وسیلے سے پوری ترک عوام کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا

531534
ہم ترکی کے ساتھ مکمل اتحاد کی حالت میں ہیں۔ شاہ سلمان

صدر رجب طیب ایردوان  نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان  نے 15 جولائی کو اقتدار پر  ہونے والے  حملے کی وجہ سے صدر رجب طیب ایردوان اور  ان کے وسیلے سے پوری ترک عوام کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ہم ترکی میں منتخب حکومت کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ترکی میں امن ، استحکام اور سکیورٹی پورے علاقے کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ مکمل اتحاد کی حالت میں ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی اس حساسیت کا مظاہرہ کرنے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں