دیدے آچ کورٹ میں 8 مفرور فوجیوں کی پیشی ملتوی

ترکی میں 15 جولائی کے حملے  کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر کے ساتھ یونان فرار ہونے والے 8 فوجیوں کی دیدے آچ کورٹ  میں آج شروع ہونے والی پیشی کو ملتوی کر دیا گیا

532058
دیدے آچ کورٹ میں 8 مفرور فوجیوں کی پیشی ملتوی

ترکی میں 15 جولائی کے حملے  کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر کے ساتھ یونان فرار ہونے والے 8 فوجیوں کی دیدے آچ  کورٹ  میں آج شروع ہونے والی پیشی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے  باغیوں کے وکلاء کی طرف سے  دفاع کی تیاری کے لئے اضافی دورانیے کی طلب  پر 21 جولائی بروز جمعرات دن 12 بجے  مقدمے کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

فوجیوں کو  بھاری سکیورٹی کی نگرانی میں ایک دوسرے سے ہتھکڑیوں کے ساتھ بندھی ہوئی حالت میں عدالت میں لایا گیا۔

فوجیوں کے ساتھ ساتھ وکلائے صفائی، اخباری نمائندےاور ترکی سے جا کر مقدمے میں شامل ہونے کے خواہش مند 3 ترک وکلاء  کو عدالت کے کمرے میں داخل ہونے کی اجازت دی  گئی۔

عدالت نے ترک وکلاء رمضان آری ترک، حسین سراگزین اور آئی خان  کی طرف سے دعوے میں شامل ہونے کی طلب کو موضوع سے متعلق نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا ۔

پیشی کے ملتوی ہونے پر باغیوں کو بھاری سکیورٹی کی نگرانی میں فیرے جک جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ کل دیدے آچ عدالت میں اٹارنی جنرل کے سامنے پیش کئے جانے والے باغی،  ملک میں غیر قانونی  شکل میں داخل ہونے، غیر قانونی پرواز کرنے اور غیر قانونی پرواز کی تحریک دینے جیسے الزامات کے ساتھ   عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس دوران موصول معلومات کے مطابق 8 فوجیوں کی طرف سے   یونان سے سیاسی  پناہ  کی طلب کے سلسلے میں آج کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

باغی دیدے آچ کے جوار میں نیا ہیلی  میں واقع  ریفیوجی کمیشن سے سرکاری طور پر پناہ کی طلب  کریں گے۔



متعللقہ خبریں