عیدین ملّی اتحاد و اخوّت کو مضبوط بنانے کے اہم مواقع ہیں۔ صدر ایردوان

ہم ملک کی حیثیت سے مضبوط بنیں گے۔ دہشتگردی  اور  بحرانوں کے ساتھ ہمیں روکا نہیں جا سکے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

523673
عیدین ملّی اتحاد و اخوّت کو مضبوط بنانے کے اہم مواقع ہیں۔ صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عیدین ملّی اتحاد و اخوّت کو مضبوط بنانے کے اہم مواقع ہیں۔

عید الفطر کی مناسبت سے صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں ترک شہریوں اور عالم اسلام کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عالم اسلام ایک مشکل دور میں عید منا رہا ہے۔ اس دور میں افغانستان سے لے کر شام تک کے جغرافیہ میں ہمارے بہت سے بہن بھائی ہیں جو تکلیف سے گزر  رہے ہیں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک کے اندر بھی دہشتگردی کے حملوں کی وجہ سے عید کی خوشی ماند پڑ گئی ہے۔

صدر ایردوان نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں شدید  بحرانوں  کی طرف اشارہ کیا اور خارجہ پالیسیوں کی پیش رفتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور روس  کے لئے جو قدم اٹھائے گئے ہیں وہ مستقبل  کے حوالے سے مثبت اور پُر امید اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   شام کے مسائل، دہشتگردی  اور مصنوعی تناو  کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں پر قابو پا کر  ہم منقطع تعلقات کو دوبارہ سے بحال کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جو مسائل ہمارے راستے میں آ رہے ہیں انہیں  ایک ایک کر کے  حل کر رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم ملک کی حیثیت سے مضبوط بنیں گے۔ دہشتگردی  اور  بحرانوں کے ساتھ ہمیں روکا نہیں جا سکے گا۔



متعللقہ خبریں