صدر ایردوان اور صدر پوتن کی ٹیلیفون پر متوقع بات چیت

صدر پوتن روسی پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کے اظہار پر مبنی مکتوب کیوجہ سے صدر ایردوان کا شکریہ ادا کریں گے ۔

519979
صدر ایردوان اور صدر پوتن کی ٹیلیفون پر متوقع بات چیت

 

 ترکی اور روس کے تعلقات میں نرمی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔

روس کے صدر ولادیمر پوتن ترکی کی حدود کی خلاف ورزی کرنے کیوجہ سے گرائے گئے  روسی طیارے سے متعلق  بھیجے گئےمکتوب  کے سلسلے میں صدر رجب طیب ایردوان  کا شکریہ ادا کریں گے ۔ صدارتی ذرائع کیمطابق دونوں سربراہان کل ٹیلیفون پر اس موضوع  پر  بات چیت کریں گے ۔   توقع ہے کہ  صدر پوتن روسی پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کے اظہار پر مبنی مکتوب کیوجہ سے صدر ایردوان کا شکریہ ادا کریں گے ۔ کریملن  پیلس نے بھی دونوں صدور کی ٹیلیفون پر متوقع  بات چیت کرنے کی تصدیق کی ہے ۔

دریں اثناءوزیر اعظم بن علی یلدرم نے اق پارٹی کے ہفتہ وار گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  ہم نے روس کو بھیجے گئے اپنے مکتوب میں  صرف افسوس کا اظہار کیا ہے کہ طیارہ  گرانے  کیوجہ سے روس کو  معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں