روسی پائلٹ کی ہلاکت پر صدر ایردوان کا اظہارِ افسوس
گزشتہ برس 24 نومبر کے روز گرائے جانے والے روسی جنگی طیارے کے حوالے سے ترک صدر نے اہم پیغام دیا ہے
519678
صدر رجب طیب نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں 24 نومبر کو گرائے جانے والے روسی طیارے کے پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس ہونے کا اظہار کیا ہے۔
ایوانِ صدر کے ترجمان ابراھیم قالن کا کہنا ہے کہ صدر ایردوان کی جانب سے روسی ہم منصب پوٹن کو روانہ کردہ خط میں روسی جنگی طیارے کو گرائے جانے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں اس واقع میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے روسی پائلٹ کے اہل خانہ کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہونے کا ایک بار پھر اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کرتا ہوں ، ازراہ کرم ناراض مت ہوں۔"