ایردوان۔عباس ٹیلی فونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ترکی۔ اسرائیل کے تعلقات کے معمول پر آنے  کے بارے میں جاری مذاکرات سے متعلق معلومات فراہم کیں

518833
ایردوان۔عباس ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ترکی۔ اسرائیل کے تعلقات کے معمول پر آنے  کے بارے میں جاری مذاکرات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

صدر ایردوان نے گذشتہ شام صدر عباس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بات چیت میں صدر عباس نے ہونے والی پیش رفتوں پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

مذاکرات میں ایردوان اور عباس نے فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے موضوع پر بھی بات چیت کی اور پیش رفتوں سے متعلق مستقل رابطے کی حالت میں رہنے کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ صدر ایردوان نے گذشتہ جمعے کے روز استنبول میں حماس کے سیاسی    بیورو کے سربراہ خالد مشعل کے ساتھ ملاقات میں انہیں بھی پیش رفتوں کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔



متعللقہ خبریں