ترک مسلح افواج کے داعش کے ٹھکانوں پر آپریشن

دہشت گرد تنظیم  ترکی پر فائرنگ کی  تیاریاں کر رہی  تھی  اور   آپریشن میں اس کے  10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

511102
ترک مسلح افواج کے داعش کے ٹھکانوں پر آپریشن

ترکی کی مسلح افواج  نے شام کے شمال میں دہشتگرد تنظیم داعش  کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  دہشت گرد تنظیم  ترکی پر فائرنگ کی  تیاریاں کر رہی  تھی  اور   آپریشن میں اس کے  10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

چھوٹی توپ کی فائرنگ  اور کولیشن کے طیاروں کے ساتھ کئے جانے والے اس فضائی آپریشن میں داعش کے کثیر بیرل والی راکٹ لانچروں اور مارٹر اسلحے پر مشتمل 17 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے خلاف بھی فضائی آپریشن کیا۔

آوشین باسیان  کے علاقے میں کئے گئے فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کے  بھی ٹھکانوں میں موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

فرائض کو پورا کر کے جنگی طیارے اپنی بیس کی طرف واپس آ گئے۔



متعللقہ خبریں