وزیر اقتصادیات کا دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ
ترکوں کو یونانیوں میں ضم کرنے کے مقصد کی حامل کوششوں اور پابندیوں کے خلاف ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا، زیبک چی
وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی کا کہنا ہے کہ ہم پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترقی کی جانب لیجانا چاہتے ہیں۔
جناب زیبک چی مذاکرات کی غرض سے کل شمالی قبرص تشریف لے گئے۔
جنہیں اولین طور پر صدر مصطفی اکنجی نے شرف ملاقات بخشا۔
اسپیکر اسمبلی سیبل سیبر سے ان کے دفتر میں ملاقات کرنے والے وزیر زیبک چی کو بعد ازاں وزیر اعظم حسین اوزگیور گن نے شرف ملاقات بخشا۔
جس کے بعد اپنے ہم منصب صوات آتون سے ملاقات کرنے والے نہات زیبک چی نے 450 ویں بین الاقوامی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
جس دوران انہوں نے کہا کہ " ترکوں کو یونانیوں میں ضم کرنے کے مقصد کی حامل کوششوں اور پابندیوں کے خلاف ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔"
شمالی قبرص کی ترکی کے لیے اہمیت کی جانب اشارہ کرنے والے زیبک چی نے کہا کہ " پیداوار کرتے ہوئے اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے ، مزید سرمایہ کاری کرتے ہوئے آئیے اپنے پاوں پر کھڑے ہوتے ہیں۔ ہم اس طرح مطلوبہ نتائج تک رسائی کر لیں گے۔"