ترکی: ایک اور زخمی پولیس اہلکار شہید

ترکی کی تحصیل میدیات  میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے دہشتگردوں کی طرف سے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ  کئے گئے حملے میں شدید زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید

507432
ترکی: ایک اور زخمی پولیس اہلکار شہید

کل، ترکی کے ضلع ماردین  کی تحصیل میدیات  میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے   دہشتگردوں  کی طرف سے بم سے مسلح گاڑی  کے ساتھ  کئے گئے حملے میں شدید زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

حملے میں 2 خاتون پولیس اہلکار  شہید اور 3 شہری ہلاک  ہو گئے تھے جبکہ 23 شہریوں سمیت 51 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

شہداء میں سے ایک خاتون پولیس اہلکار کے چھ ماہ کی حاملہ ہونے سے  تکلیف کی شدت دوگنا ہو گئی ہے۔

حملے میں 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا اور حملے میں متعدد گھروں  اور کاروباری جگہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں