ترکی،  اسکول بس کو حادثہ طلبا سمیت 14 افراد ہلاک 26 زخمی

ترکی میں تفریحی دورے سے واپس آنے والی اسکول بس کو حادثے میں  6 طلبا سمیت 14 افراد ہلاک اور26 زخمی ہو گئے۔

505223
ترکی،  اسکول بس کو حادثہ طلبا سمیت 14 افراد ہلاک 26 زخمی

 

ترکی کے جنوبی علاقے میں تفریحی دورے سے واپس آنے والی اسکول بس کو حادثے میں  6 طلبا سمیت 14 افراد ہلاک اور26 زخمی ہو گئے۔

ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں ایک اسکول بس تفریحی دورے سے واپس آ رہی تھی کہ کار سے ٹکرانے کے بعد گہری نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 14 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔

ترک حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بچوں کا تعلق ترکی کے  علاقے اسکندرن کے ایک اسکول سے تھا جو ایک تفریحی دورے پر عثمانیہ گئے تھے۔



متعللقہ خبریں