جرمنی کی دوستی پرکھنے کا وقت آگیا ہے: ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم   نے جرمنی ایوان میں پیش کردہ آرمینی قرارداد کے حوالے سے کہا ہے کہ  اب وقت آگیاہے کہ جرمنی کی دوستی پرکھی جائے

502669
جرمنی کی دوستی پرکھنے کا وقت آگیا ہے: ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم   نے کہا ہے کہ  اب وقت آگیاہے کہ جرمنی کی دوستی پرکھی جائے۔

وزیراعظم  نے انصاف و ترقی پارٹی کے ضلعی صدور کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران  کہا  کہ  جرمن ایوان نے  سن 1915 کے  واقعات پر کو رائے دہی ہونے والی ہے  یہ ہماری دوستی   کو جانچنے کا ایک امتحان ثابت ہوگی ۔ جرمنی میں  اس وقت 3٫5 ملین ترک آباد ہین جو کہ جرمن معاشی  ترقی  میں 40 بلین یورو  کی مدد کرتے ہیں لہذا ہمیں امید ہے کہ جرمن حکام  اپنی دوستی کا حق ادا کرنے اور  اس  ترک برادری کے  نظریات اور ان کے جذبات کے خلاف کوئی منفی قدم نہیں   اٹھائیں گے۔

 انسداد دہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ  دہشت گرد  عناصر  کے خلاف  جنگ جاری رہے گی   جس  میں شبے کی گنجائش نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں