ترک سیکورٹی قوتوں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں لائق تحسین ہیں

نائب وزیر اعظم قرتولمش نے   65 ویں حکومت کے  پروگرام   کو پیش کیے جانے کے بعد  قومی  اسمبلی کی جنرل کمیٹی    سے حکومت کے نام پر خطاب کیا

499425
ترک سیکورٹی قوتوں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں لائق تحسین ہیں

نائب وزیر اعظم نعمان قرتولمش کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد   و ہدف ترکی    کو دنیا کے دس بڑے ملکوں   کی فہرست میں  شامل  کرنا ہے۔

جناب قرتولمش نے   65 ویں حکومت کے  پروگرام   کو پیش کیے جانے کے بعد  قومی  اسمبلی کی جنرل کمیٹی    سے حکومت کے نام پر خطاب کیا۔

اس دوران  انہوں نے انسداد ِ دہشت گردی  کے حوالے  سے   پیش رفت   کو بیان کرتے ہوئے   اس جدوجہد میں     خدمات  ادا کرنے والے ہر کس اور ترک مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی  کی اس جدوجہد میں گاہے بگاہے  دہشت گرد تنظیموں کو شہہ دلانے والی ایک دوسری  دہشت گرد تنظیم   کی جانب  توجہ  مبذول کرانے والے    نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ " متوازی حکومت   کا نام دی جانے والی اورترکی کی حکمت عملی کے ایک عنصر کی ماہیت اختیار کرنے والی ایک    تنظیم  بھی سر گرم ِ عمل ہے۔ جو کہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بیرون ِ ملک  سے بھی  ترکی اور  ترک   عوام کے خلاف   کاروائیاں کر رہی ہے۔ جس کے خلاف   ترکی کی قانونی کاروائیاں    آخری دم تک جاری رہیں  گی۔ "

نئے آئین  کی    تیاری   کے امور کا بھی ذکر کرنے والے جناب قرتلمش نے کہا  کہ ترکی کی ضروریات   کے اعتبار سے   یہ  چیز  لازمی ہے۔

صدارتی نظام  کے حوالے سے انہوں نے   بتایا کہ " ہم قوم سے  دریافت کریں گے،   ترک عوام  جو فیصلہ  کرے گی  ہم  اسی پر کار بند  ہوں  گے،   اس کے علاوہ  کوئی بھی دوسرا متبادل  قبول  نہیں کیا جا ئیگا۔"

 



متعللقہ خبریں