قوم غدار پارلیمانی نمائندوں کو تنخواہ دینے کا تحمل نہیں رکھتی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردوں کو اسلحہ پہنچانے والے پارلیمانی نمائندوں کو تنخواہ دینے کا تحمل نہیں رکھتی۔

499031
قوم غدار پارلیمانی نمائندوں کو تنخواہ دینے کا تحمل نہیں رکھتی۔

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کھر شہر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردوں کو اسلحہ پہنچانے والے پارلیمانی نمائندوں کو تنخواہ دینے کا تحمل نہیں رکھتی۔

انھوں نے قومی اسمبلی میں الزامات کی فائلیں رکھنے والے پارلیمانی نمائندے کی سرکاری مراعات کے خاتمے  پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اس ضمن میں ضروری قدم نہ اٹھائے تو کل قوم ہم سے باز پرسی کرئے گی لہذا ہم یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہیں ۔ حالیہ کچھ عرصے سے دہشت گرد تنظیم  کو سخت  ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ  رہا ہے ۔ دہشت گردوں نے اپنے آپ کو سلامتی قوتوں کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ان   افراد کو  دیگر ورغلائے ہوئے نوجوانوں کے لیے مثال بننے کی ضرورت ہے ۔  حکومت اسلحہ اٹھانے والوں کیساتھ بے رحمی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں سے شفقت کیساتھ پیش آ تی ہے  ۔ہماری  روایات اور ہمارا عقیدہ ایسا ہی  درس دیتا ہے ۔



متعللقہ خبریں