نیو یارک میں روائیتی یوم ترک جلوس کا انعقاد

امسال35 بار نکالے جانے والے منھتن یوم ترک جلوس  اور فیسٹیویل میں نیویارک کے قونصلر جنرل ایرتان یالچن نے شرکت کی ۔

495407
نیو یارک میں روائیتی یوم ترک جلوس کا انعقاد
35. türk günü yürüyüş ve festivali, new york 2016.jpg
35. türk günü yürüyüş ve festivali, new york, beşiktaş.jpg
35. türk günü yürüyüş ve festivali, new york, beşiktaş.jpg
35. türk günü yürüyüş ve festivali, new york 2016.jpg

 

امسال35 بار نکالے جانے والے منھتن یوم ترک جلوس  اور فیسٹیویل میں نیویارک کے قونصلر جنرل ایرتان یالچن ،حطائی بلدیہ کے چیرمین لطفو سواش ، ترک امریکن انجمنوں کی فیڈریشن کے سربراہ اتیلا پاک اور ترک نمائندوں اور فنکاروں نے شرکت کی ۔جلوس منھتن کی میڈیسکل شاہراہ سے شروع ہو کر ڈیگ ہیمرسکولڈ پارک  پر ختم ہوا ۔  اس جلوس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ،آذربائیجان ،اوزبکستان اور کریمیا کے باشندے  اور فٹبال ٹیم بیشکتاش کے طرفدار  بھی موجود تھے ۔  قونصلر  ایرتان یالچن نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے جلوس کا اہتمام کرنے والی ترک امریکن انجمنوں کی فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔اتیلا پاک  نےبھی کہا کہ ترک امریکن برادری ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔  حطائی  بلدیہ کے چیرمین لطفو سواش نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ نیو یارک کیطرح حطائی میں بھی متعدد مذہب اور فرقے موجود ہیں  ۔ ہم نے دنیا  کی توجہ مبذول کروانے کے لیے تہذیبوں کے گروپ کیساتھ فیسٹیویل میں حصہ لیا ہے ۔



متعللقہ خبریں