ترکی: استثنائیت کی 19 فائلیں قومی اسمبلی  کے اسپیکر دفتر میں پیش کر دی گئیں

فائلوں کے حامل اسمبلی ممبران کی قانونی استثنائیت کو کالعدم کرنے  کے لئے آئینی تبدیلی  کی تجویز پر جنرل اسمبلی میں غور کئے جانےسے پہلے  اسمبلی میں پہنچنے والی فائلوں کی تعداد 643 تک پہنچ گئی ہے

488448
ترکی: استثنائیت کی 19 فائلیں قومی اسمبلی  کے اسپیکر دفتر میں پیش کر دی گئیں

ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی  کے کوچئیر مین  صلاح الدین دیمیرتاش  اور فیگین یوکسیک داع  سمیت بعض اسمبلی ممبران  سے متعلق استثنائیت کی 19 فائلیں ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر دفتر میں پیش کر دی گئی ہیں۔

فائلوں کے حامل اسمبلی ممبران کی قانونی استثنائیت کو کالعدم کرنے  کے لئے آئینی تبدیلی  کی تجویز پر جنرل اسمبلی میں غور کئے جانےسے پہلے  اسمبلی میں پہنچنے والی فائلوں کی تعداد 643 تک پہنچ گئی ہے۔

ان فائلوں میں  سے 384 پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ، 191 ریپبلکن پیپلز پارٹی  کے ،  46 جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی   کےاور 18 نیشنل موومنٹ پارٹی کے اسمبلی ممبران سے متعلق ہیں۔

آزاد اسمبلی ممبر آئلین  نازلی آقا کی بھی 5 فائلیں موجود ہیں۔

علاوہ ازیں جن اسمبلی ممبران کے بارے میں فائلیں تیار کی جا رہی ہیں ان کی تعداد 136 ہے۔



متعللقہ خبریں