حکومت ترکی کیساتھ ویزے کی چھوٹ کا معاہدہ موجود ہے۔ یورپی یونین کمیشن

یورپی یونین کمیشن نے  ترکی کیساتھ ماہ مارچ میں ہونے والے معاہدے  کی منسوخی سے شامی   پناہ گزینوں کو  یونان کے جزیروں    میں ٹھہرانے کے کسی نئے منصوبے کی تیاری کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔

488124

یورپی یونین کمیشن کے نائب  ترجمان  الیگذنڈر ونٹر شٹائن نے یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب  کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس صرف اے پلان ہے بی پلان موجود   نہیں ہے ۔  انھوں نے   کہا کہ ترک شہریوں کو ویزے کی چھوٹ دینے کے موضوع پر انقرہ میں مذاکرات جاری ہیں ۔  انھوں نے صدر رجب طیب ایردوان کے دہشت گردی کی اصلاح میں تبدیلی نہ کرنے کے اعلان کے بعد  ویزے کے عمل کے  جاری رہنے یا نہ رہنے  سے متعلق سوال کے  جواب میں کہا کہ حکومت ترکی کیساتھ ہمارا معاہدہ  ہوا ہے اور اس موضوع پر  کاروائیاں جاری ہیں ۔

یورپی کمیشن نے 4 مئی کو ترک شہریوں کے شینگن ممالک میں بغیر ویزے  کے داخلے کےمشاورتی فیصلہ کیا  تھا  لیکن ویزے کی پابندی کے خاتمے کے لیے  ترکی کو 72 شرائط میں سے باقی پانچ شرائط کو بھی پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعللقہ خبریں