یورپی یونین میں "دہشت گردی" اور "اقدامِ دہشت گردی" کی کوئی متفقہ تعریف موجود نہیں ہے

یورپی یونین میں "دہشت گردی" اور "اقدامِ دہشت گردی "  کے معاملے میں  کوئی متفقہ تعریف موجود نہیں ہے ان الفاظ کی تعریفیں ہر ملک کی ذاتی ضرورت کے مطابق مختلف ہیں۔ ترکی وزارت انصاف

487169
یورپی یونین میں "دہشت گردی" اور "اقدامِ دہشت گردی" کی کوئی متفقہ تعریف موجود نہیں ہے

ترکی کی وزارت انصاف  نے یورپی یونین میں  "دہشت گردی" اور "اقدامِ دہشت گردی "  کے معاملے میں  کسی متفقہ تعریف  کی عدم موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ان الفاظ کی تعریفیں ہر ملک کی ذاتی ضرورت کے مطابق مختلف ہیں۔

وزارت انصاف  نے یورپی یونین ممالک  کے قوانین میں  "دہشت گردی، دہشت گرد اور اقدام دہشت گردی" سے متعلق اصلاحات اور سزاوں سے متعلق تحقیق کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں 11 ستمبر 2001 کے بعد  دہشتگردی کے موضوع پر فریم  ورک فیصلہ کیا گیا ، بعد ازاں اس فیصلے کی دو شقوں  کو تبدیل کر دیا گیا۔

ان فیصلوں میں دہشت گردی  کی تعریف اس طرح کی گئی ہے " کسی ملک کے عوام کو سنجیدہ شکل میں ہراساں کرنا یا ختم کرنا، کسی حکومت  یا پھر بین الاقوامی ادارے کو کوئی کام کرنے یا نہ کرنے پر مجبور کرنا، کسی ملک  یا کسی بین الاقوامی ادارے  کی سیاسی، سماجی، اقتصادی، آئینی اور بنیادی ساخت کو ختم کرنے یا ناکارہ بنانے  کے مقصد کے تحت کسی ملک یا بین الاقوامی ادارے  کو نقصان پہنچانے کا ارادی عمل دہشت گردی کہلاتا ہے"۔

دہشت گردی کے مقصد کے تحت کئے گئے اور جرم شمار کئے جانے والے اقدامات   میں دہشت گرد تنظیموں کی جگہ "دہشت گرد گروپ " کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

ملکی قانون  پر بھی غور و خوض کے بعد تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق ہالینڈ  میں دہشت گردی کے جرائم سے  متعلق کوئی مستقل قانونی متن  موجود نہیں ہے اور  دہشتگردی  کے جرم سے متعلق "دہشت گرد کی نیت " کے بارے میں کسی تعریف کو جگہ نہیں دی گئی۔

آسٹریلیا میں بھی ہالینڈ کی طرح دہشتگردی کے جرائم سے متعلق کوئی علیحدہ قانون موجود نہیں ہے۔

جرمنی میں بھی سرکاری سطح پر "دہشت گردی" یا " دہشتگردی کے جرم" کی کوئی تعریف موجود نہیں ہے۔

جرمنی کے قانون میں صرف"  دہشتگرد  تنظیم بنانے" کی تعریف بیان کی گئی ہے۔

بیلجئیم میں بھی دہشت گردی کے خلاف جد و جہد سے متعلق  کوئی علیحدہ قانون موجود نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں