ترکی: یونان جانے کی کوشش میں 7 پاکستانی گرفتار

ترکی کے شہر چناق قلعے کے ساحلی  قصبے  آئی واجک کے راستے یونان جانے کی  کوشش میں  11 تارکین وطن ڈوبنے سے بچالیے گئے

480208
ترکی: یونان جانے کی  کوشش میں 7 پاکستانی گرفتار

ترکی کے شہر چناق قلعے کے ساحلی  قصبے  آئی واجک کے راستے یونان جانے کی  کوشش میں  11 تارکین وطن ڈوبنے سے بچالیے گئے۔

 ان تارکین وطن میں 7 کا تعلق پاکستان سے جبکہ 4 کا میانمار سے بتایا گیا ہے  جنہوں نے کشتی میں پانی بھر جانے پر ترک ساحلی محافظوں سے مدد طلب کی ۔

  تارکین وطن کو بچانے کےبعد  اُنہیں  کپڑے اور کھانے پینے کی  اشیا ٫ بھی فراہم کی گئیں جس کے بعد ملک بدری کےلیے انہیں  قریبی پولیس تھانے لے جا یاگیا۔



متعللقہ خبریں