اتحاد بین التہاذیب کا ساتواں فورم، صدر ایردوان کی شرکت

صدر رجب طیب ایردوان   نے  اقوام متحدہ کے اتحاد بین التہاذیب کے  7 ویں فورم  میں شرکت کے دوران آذری ہم منصب الہام علی ایف سے ملاقات جس میں دو طرفہ تعلقات   کے فروغ پر بات چیت کی گئی

478117
اتحاد بین التہاذیب کا ساتواں فورم، صدر ایردوان کی شرکت

صدر رجب طیب ایردوان   نے  اقوام متحدہ کے اتحاد بین التہاذیب کے  7 ویں فورم  میں شرکت کے دوران آذری ہم منصب الہام علی ایف سے ملاقات کی۔

 یہ ملاقات  آذری ایوان صدر میں ہوئی جس میں  دو طرفہ تعلقات   کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔

دونوں رہنماوں  نے  اس بات پر اتفاق کیا کہ  اعلی حکمت عملی پر مبنی   سرکاری دوروں سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔

  دونوں صدور نے کہا کہ  ترکی ا ور آذربائیجان کے درمیان  ٹرانس اناطولیہ گیس پائپ  لائن منصوبے کی تکمیل   سمیت بالا ئی قارا باغ  کی حالیہ صورت حال  پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 بعد ازاں   آذری صدر نے  مہمان  صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں  ضیافت کا اہتمام کیا ۔

 



متعللقہ خبریں