انقرہ میں یوم اطفال و قومی حاکمیت کے تہوار کی تقریبات

سرکاری حکام اور بچوں نے مزار اتاترک پر حاضری دیتے ہوئے اپنے قائد کی قبر پر پھول چڑھائے اور قومی ترانہ سنا

476622
انقرہ میں یوم اطفال و قومی حاکمیت کے تہوار کی تقریبات

آج 23 اپریل قومی حاکمیت و یوم اطفال بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

اس تہوار کے موقع پر دارالحکومت انقرہ میں دن بھر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے پہلی تقریب کا اہتمام مزار اتاترک پر ہوا۔

جس دوران بچوں نے وزیر تعلیم نبی آوجی کے ہمراہ اتاترک کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے اس پر پھول چڑھائے۔

مزار اتاترک پر اپنے تاثرات قلم بند کرنے والے آوجی نے اپنے پیغام کو ان کے ہمراہ موجود ایک بچے سے پڑھوایا، جس میں انہوں نے کہا کہ" 96 برس قبل آپ کی جانب سے سنگِ بنیاد رکھے جانے والا جمہوریہ ترکی تقویت حاصل کرتے ہوئے اپنے سفر پر رواں دواں ہے۔ تمام تر شعبوں میں بلند پائے کی تہذیبی سطح کےحصول کی خاطر ہم ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کا عندیہ دیتے ہیں۔ آپ کی امانت محفوظ ہاتھوں میں ہے، اللہ تعالی آپ کی مغفرت فرمائیں۔"

مزار اتاترک پر ترک قومی اسمبلی اسپیکر اسماعیل قاہرامان اور ان کے ہمراہی وفد نےبھی حاضری دی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم احمد داود اولو، جمہوری عوامی پارٹی کے رہنما کمال قلچ دار اولو، قوم پرست تحریک پارٹی کے رہنما دولت باھچے لی ، کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

اسپیکر اسمبلی نے مزار اتاترک پر پھولوں کی چادر چڑھائی جس کے احترامً خاموشی اختیار کی گئی بعد ازاں قومی ترانہ بجایا گیا۔بعد میں اسپیکر اسمبلی نے خصوصی رجسڑ پر اپنے جذبات کو قلم بند کیا جس میں انہوں نے کہا کہ "پہلی قومی اسمبلی کے اہداف پر ہمیں آج بھی کا ربند رہنا چاہیے۔ اتحاد و یکجہتی کا پیغام دینے والے قاہرامان نے کہا کہ"قومی حاکمیت و آزادی کا تحفظ کرنا ہم سب کا اولین اور اہم ترین مقصد ہے۔"

دوسری تقریب قومی اسمبلی میں منعقد ہوئی ، جہاں پر سرکاری حکام نے اپنی اپنی گدی مختصر مدت کے کے لیے بچوں کے حوالے کی۔

بعد ازاں بچے قصر چنکایہ گئے ج جس دوران ان میں سے ایک نے وزیر اعظم کی نمائندگی کی۔ بچوں پر مشتمل کابینہ کی میٹنگ کے وقت وزیر اعظم بھی وہاں موجود تھے۔

اس کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے ایوان صدر میں بچوں کو شرف ملاقات بخشا ، جس دوران ایک بچے نے صدر کی کرسی کو کچھ مدت کے لیے سنبھالا۔

دریں اثناء قومی اسمبلی کا 23 اپریل خصوصی ایجنڈے پر مبنی اجلاس دوپہر دو بجے منعقد ہو گا۔



متعللقہ خبریں