دہشت گردوں کی جانب سے ندامت کا اظہار

حقاری کی تحصیل یوکسیک اووہ میں سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے انہیں ورغلا کر تنظیم میں شامل کرنے اور علاقے کے عوام کو پہنچائے جانے والے اضطراب پر اپنی ندامت کا اظہار کیا ہے

473862
دہشت گردوں کی جانب سے ندامت کا اظہار

دہشت گردوں کی جانب سے ندامت کا اظہار۔

حقاری کی تحصیل یوکسیک اووہ میں سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے انہیں ورغلا کر تنظیم میں شامل کرنے اور علاقے کے عوام کو پہنچائے جانے والے اضطراب پر اپنی ندامت کا اظہار کیا ہے ۔

سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گر دوں میں سے ایک نے کہا ہے کہ انہوں نے علاقے کے کئی ایک باسیوں کے مکانات کی دیواروں کو گرادیا، گھروں کی نیچے سرنگیں کھود دئیں اور جس جگہ سے بھی فرار ہوئے وہاں کے مکانوں کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے علاقے کے کرد عوام کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ دہشت گرد تنظیم نے ہمیں موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے ۔ ہمیں اپنے کیے پر پیشمانی ہے۔ اسلیے ہم نے مملکت اس کا زالہ کرنے کے لیے پناہ حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا ہے۔ ہمارے ساتھ 15،16، 17 سال کی عمر کے نوجوان موجود تھے جنہیں پی کے کے اپنی صفوں میں شامل کرلیا ہے۔ ہم ان تمام افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی ہماری طرح مملکت کے سامنے آکر ہتھیار ڈال دیں کیونکہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور متبادل موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی کے کے چھوٹی عمر کے نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کے لیے ان کو اپنے فریب میں مبتلا کررہی ہے۔



متعللقہ خبریں