ترکی: دہشت گردوں کا حملہ ایک پولیس اہلکار شہید ایک زخمی

دہشت گردوں کی طرف سے چلتی حالت میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچروں اور لانگ بیرل اسلحے کے ساتھ حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

472382
ترکی: دہشت گردوں کا حملہ ایک پولیس اہلکار شہید ایک زخمی

ترکی کے ضلع شرناک میں دہشت گردوں نے چلتی حالت میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچروں اور لانگ بیرل اسلحے کے ساتھ حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں دہشت گرد تنظیم PPK کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے اسپیشل فورس کے پولیس اہلکار کُرشاد اینان بھی زیر علاج گُل خانے طب اکیڈمی ہسپتال میں تمام تر طبی مداخلت کے باوجود شہید ہو گئے ہیں۔

اینان کو ضلع ریزے کی پولیس ڈائریکٹریٹ کی اسپیشل فورس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے عارضی طور پر نصائبن متعین کیا گیا تھا۔

شہید کی میت کو ان کے آبائی علاقے توکات کی تحصیل تُرحال بھیج دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں