یورپی پارلیمنٹ کیطرف سے منظور کردہ رپورٹ پر ترکی کا رد عمل

ترکی کی قومی اسمبلی نے یورپی پارلیمنٹ کیطرف سے منظور کردہ ترکی پیش رفت رپورٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

471306
یورپی پارلیمنٹ کیطرف سے منظور کردہ رپورٹ پر ترکی کا رد عمل

ترکی کی قومی اسمبلی نے یورپی پارلیمنٹ کیطرف سے منظور کردہ ترکی پیش رفت رپورٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

یورپی یونین کے ہم آہنگی کمیشن کے سربراہ مہمت قاسم گل پنار نے کہا ہے کہ رپورٹ میں گزشتہ سال کیطرح امسال بھی 1915 کے واقعات کو جگہ دی گئی ہے ۔جس سے رپورٹ کی غیر جانبداری اور اعتماد کو نقصان پہنچا ہے ۔ یہ رپورٹ ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کی نوعیت کیخلاف خلاف ہے ۔ ہم اس رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔اگر اس رپورٹ کو ترکی بھیجا گیا تو ہم اس کو واپس بھیج دیں گے ۔ رپورٹ میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی کاروائیوں کی ماہیت اور ترکی کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کی تاریخ کا ایک لمحہ ایسا نہیں ہے جو ہمارے لیے باعث ندامت ہو ۔ ہمارا ریکارڈ کھلا ہے۔ تاریخدان اس کا مطالعہ کر سکتے ہیں ۔تاریخ کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار صرف تاریخدانوں کو حاصل ہے۔ سیاستدان تاریخ رقم نہیں کر سکتے اور سیاسی فیصلے نہیں کر سکتے۔



متعللقہ خبریں