یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے ، وولکان بوزکر

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر وولکان بوزکر نےکہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کیطرف سے قبول کردہ ترکی پیش رفت رپورٹ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے ۔

471170

1915 کے واقعات کو جگہ دینے والی اس رپورٹ کو یورپی پارلیمنٹ کو واپس بھیجا جائے گا ۔ جمہوریہ تاریخ کا ایک لمحہ بھی ہمارے لیے باعث ندامت نہیں ہے۔ ہمارا ریکارڈ کھلا ہےاس کی تحقیق کی جا سکتی ہے ۔ 1915 کے واقعات کے بارے میں تاریخدان ہی فیصلہ سکتے ہیں ۔ سیاستدانوں کو تاریخ رقم کرنے اور تاریخی واقعات کے بارے میں سیاسی فیصلے کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔ پورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں 1915 کے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے اور دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں ترکی اور یورپی یونین کے درمیان پناہ گزینوں کے معاہدے کو جگہ دی گئی ہے اور شامی مہاجرین کو پناہ دینے کیوجہ سے ترکی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ترکی دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے والا ملک ہے ۔ ترک شہریوں پر عائد ویزے کی پابندیوں کے خاتمے کے موضوع پر کاروائیاں جاری ہیں ۔

متعللقہ خبریں